Skip to content

پاکستان مزدور کسان پارٹی کے چیئر مین لا لا افضل خاموش نے کہا ہے کہ نچلے طبقہ کا ایک ہی نظریہ ہوتا ہے وہ بھوک بیروزگاری اور ان جراثیم کی بات کرتے ہیں جو ان میں داخل کرکے زندگی کی آسائشیوں سے محروم کر دیا جاتا ہے۔

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد

پاکستان مزدور کسان پارٹی کے چیئر مین لا لا افضل خاموش نے کہا ہے کہ نچلے طبقہ کا ایک ہی نظریہ ہوتا ہے وہ بھوک بیروزگاری اور ان جراثیم کی بات کرتے ہیں جو ان میں داخل کرکے زندگی کی آسائشیوں سے محروم کر دیا جاتا ہے۔انسان اور حیوان کی چند چیزیں مشترک ہیں۔وہ بھی اپنی اولاد کے لئے رزق تلاش کرتے ہیں ۔انسان کو اس بات میں برتری حاصل ہے وہ سوچتا ہے مسائل کیسے حل ہوں دوست اور دشمن میں تمیز کرتا ہے۔بدقسمتی سے ملک سیاسی ہونا گالی بن چکا ہے ۔جب کہ سیاست خدمت خلق کا نام ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں یہاں ایبٹ آباد کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ اور اس موقع پر چیئرمین ہزارہ قومی محاذپاکستان قاضی محمد اظہر ایڈوکیٹ،جنرل سیکڑی ہزارہ قومی محاذ ذولقرنین خان جدون، مرکزی ترجمان ہزارہ قومی محاذ بابو بشیر، ڈویژنل صدر ہزارہ قومی محاذضیاء خان جدون،قاضی محمد آصف ایڈوکیٹ، رہنما پیپلز پارٹی ایبٹ آباد ناہید عباسی و دیگر موقع پر موجود ہیں۔لالہ افضل خاموش کا کہنا تھا ہم راستہ سے بھٹک چکے ہیں جو ہم میں غربت کے جراثیم داخل کرتے ہیں ان سے ہی علاج کی توقع رکھتے ہیں۔اس دور میں مزدور ہر وہ طبقہ ہے جو محنت کرکے اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کی کوشش کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خول میں رہنا نہیں چائیے وطن عزیر کی پکار ہے ہمیں آزاد کراو ، وطن عزیز کی پکار ہے کچھ غاصب ہیں ان صفوں سے نکلنا ہوگا جو محنت کشوں کو لوٹتے ہیں۔اور ہمیں بھی لوٹتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میدان جنگ بن گیا ہے کبھی امریکہ کے لئے یہ زمین استعمال ہوتی ہے۔اور کبھی مذہبی دہشت گردوں کے لئے استعمال ہوتی ہے۔دریں اثناہزارہ قومی محاز کے چیئرمین قاضی محمد اظہر ایڈوووکیٹ کا کہناتھا افضل خاموش نے ایبٹ آباد کادورہ کرکے پرانی یادوں کو ذندہ جاوید کیا ۔ان کے ساتھ نظریات کا رشتہ ہے ہم بھی مظلوم طبقہ کی بات کرتے ہیں۔لوگ کیا چاہتے ہیں ا سے غرض نہیں ہمیشہ حق کے لئے کھڑے ہوں گے ۔انہوں نے صوبہ کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اشرافیہ کے مفادات کی جنگ قرار دیا ۔ملک میں اشرافیہ کو پالا جاتا ہے ۔اس قوم کو ہوش آجانا چایئے ۔کن طبقوں کو ملک میں لاکر بھٹایا گیا۔جو لوگ ملک کے ساتھ مخلص ہیں وہ مل بیٹھ کر ملک کے لئے کردار اداکریں۔مظلوم اور بے کس لوگوں کے لئے از سر نو جدوجہد شروع کریں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں