Skip to content

تین ماہ کے اندر شناختی کارڈ نہ بنانےپر کتنی قید اور جرمانہ ہو گا؟,نادرا نے خبردار کر دیا۔

شیئر

شیئر

18 سال عمر ہونے کے بعد اگر کوئی شخص 3 ماہ کے اندر اندر اپنا شناختی کارڈ نہیں بنوائے گا تو اسے 6 ماہ قید یا 50ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا
نادرا نے خبردار کر دیا۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نادرا نے اپنی آفیشل وءب ساٸٹ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خبردار کیا ہے کہ اگر کوٸی شہری بغیر کسی معقول وجہ کے اپنی قانونی عمر اٹھارہ سال پورے ہونے کے 90 دن بعد تک اپنا قومی کمپیوٹراٸزڈ شناختی کارڈ نہیں بناتا تو قانون کے تحت چھ ماہ تک قید اور پچاس ہزار روپے تک جرمانہ عاٸد ہو سکتا ہے ۔اس
سلسلے میں نادرا نے لکھا ہے کہ ”کیا آپ کی عمر 18 سال ہو گئی ہے؟“

اپنا شناختی کارڈ بنوائیں – اپنی شناخت منوائیں

نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن (1)9کے تحت پاکستان کے ہر شہری کے لئے 18 سال عمر ہونے پر شناختی کارڈ بنوانا لازم ہے۔

والدین یا سرپرست اپنے بچوں کی عمر 18 سال ہونے پر اُن کے شناختی کارڈ بنوائیں اور پاکستانی شہری کے طور پر بچوں کے تمام حقوق یقینی بنائیں۔

یاد رکھیں: نادرا آرڈیننس کے سیکشن (e) 30 کے مطابق 18 سال عمر ہونے کے بعد 90 دن کے اندر اندر کسی معقول وجہ کے بغیر قومی شناختی کارڈ کے لئے درخواست جمع نہ کرانے پر زیادہ سے زیادہ چھ ماہ قید بامشقت یا 50 ہزار روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں