Skip to content

جاگیرداروں اور بڑے سرمایہ داروں سے 4 ارب اور تنخواہ داروں سے 370 ارب ٹیکس لیا جا رہا ہے۔مولانا عطاالرحمان

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر سابق رکن قومی اسمبلی جامعہ تفہیم القرآن مردان کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عطاءالرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مینڈیٹ کی اسمبلی نہیں ہے۔فارم 47 والے فارم 45 والوں کو اقتدار منتقل کریں۔وفاقی بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار متوسط طبقہ کی آمدن سے بڑھ کر ہے۔پچھلے ادوار میں سرمایہ داروں ،جاگیرداروں اور بڑے زمینداروں سے 4 ارب اور تنخواداروں سے 370 ارب کے ٹیکس لئے جا رہے ہیں۔ملک میں دبئی لیکس کے ساڑھے 12 سو ڈالرز اور ایک بلین ڈالر گندم سکینڈل پر بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔جماعت اسلامی عوامی محاز پر حق دو تحریک کے نام پر تاریخی دھرنا 26 جولائی کو کرے گی ،عوام اپنے حق کے لئے نکلیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد ملکپورہ میں معروف عالم دین مولانا نصیر احمد کی والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سردار کوثر محمود ،مولانا حافظ حامد ربانی ،حافظ اسرار احمد کے علاوہ جید علماء کرام جماعت کے مقامی رہنما اور تنظیم اساتذہ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔مرکزی نائب امیر ڈاکٹر عطاء الرحمن کا کہنا تھا پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی بن چکا ہے۔وزیر اعظم میاں شہباز شریف اعتراف کر چکے ہیں بجٹ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف )کی سخت شرائط پر بنایا ہے۔جن کی مذید ڈیمانڈ بھی ہوگی۔تو عوام کو کیسے ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی ایک لہر ہے ۔لوگ زیورات فروخت کرکے بجلی اور سوئی گیس کے بلوں کی ادائیگی کر رہے ہیں۔اشیاء خوردونوش عام آدمی کے بس سے بائر ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ دبئی لیکس میں بیورو کریسی ،سیاسی رہنماؤں سمیت ہر طبقہ کے نام ہیں ،ساڑھے 12 سو بلین ڈالرز جو تین ہزار بلین روپے بنتے ہیں کی جائیدادوں پر کوئی تحقیقات اور بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔کوئی منی ٹریل نہیں مانگ رہا۔ایک بلین ڈالرگندم سکینڈل سابقہ حکومت نے کس کے کہنے پر کیا اس پر اسلام آباد دھرنے میں بات کرینگے۔انہوں نے کہا ہے کہ جماعت کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن عوام کو ریلیف دلوانے کے لئے تحریک کا آغاز کرر ہے جو مطالبات کی منظوری تک جا ری رہے گی۔ڈاکٹر عطاءالرحمن کا کہناتھا ملک کی سیاسی جماعتوں کے اپنے ایجنڈے ہیں جو عوامی مفاد کے لئے اپنے لئے کام کرتی ہیں۔لیکن جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی سمیت دیگر مسائل پر اپنے پلیٹ فارم پر تحریک چلائیں گے۔عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حق کے لئے نکلیں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔انہوں نے ایبٹ آباد میں جماعت اسلامی کے فلاحی منصوبوں کو بھی مقامی قیادت کی مشاورت سے شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔بنو قابل پروگرام کو بھی نوجوانوں کے لئے بڑا ریلیف قرار دیا ہے۔دریں اثنا انہوں نے مولانا نصیر احمد کی والدہ کی وفات پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی، درجات بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں