Skip to content

کمشنر ہزارہ ریجن سید ظہیر السلام نے ایبٹ آباد پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا ہے

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد

کمشنر ہزارہ ریجن سید ظہیر السلام نے ایبٹ آباد پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔اس موقع پر کمشنر ہزارہ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ میڈیا بے زبانوں کی زبان ہے۔اچھا صحافی بہادر ،غیر جانبدار ،غیر سیاسی ،سادہ الفاظ میں معاشرے کی بہتری کی کوشش کرتا ہے۔اس سفر میں صحافیوں کو دھونس دھمکیوں کے خطرات لاحق ہوتے ہیں لیکن وہ ان کو خاطر میں نہیں لاتا۔جان جوکھوں میں ڈال کر معاشرے کے ناسور ،قانون شکن کا مقابلہ آسان کام نہیں ہے۔یہ قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے قیام ،آزادی کی تحریک میں صحافیوں اور وکلاء کا اہم کردار تھا۔جنہوں نے یہ ملک بنایا ہے ۔قیام پاکستان کے بعد اب استحکام پاکستان کی ضرورت ہے۔ایبٹ آباد پریس کلب اور اس کے صحافی اے کلاس ہیں۔جنہوں نے اپنے اکابرین کی طرح ہمیشہ ایبٹ آباد اور ہزارہ ریجن کی ترقی کے لئے صلاحیتیوں کو بروئے کار لایا ہے۔قبل ازیں صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد شاہد چوہدری جنرل سیکرٹری سردار شفیق احمد نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ڈیجٹیل میڈیا کی افادیت سے انکار ممکن نہیں ہے ۔جدید ٹولز سے دنیا بھر میں ایبٹ آباد پریس کلب کے رجسٹرڈ صحافیوں کا رابطہ ممکن ہو سکے گا۔سنگل کلک پر تمام ڈیٹا آویزاں ہوگا ویب سائٹ پر ایبٹ آباد کی اہم خبروں ،ویڈیوز کو اپ لوڈ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ پرنٹ میڈیا آخری ہچکولے کھا رہا ہے الیکڑانک میڈیا بھی اپنی رپورٹ ڈیجیٹل پر شیئر کر رہا ہے۔ایبٹ آباد پریس کلب کی ویب سائٹ پر لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔اس موقع پر کمشنر ہزارہ نے ویب سائٹ کا بٹن دبا کر لانچنگ بھی کی اور ویب سائٹ کے حوالہ سے کمشنر ہزارہ کوبریفنگ بھی دی گئی۔کمشنر ہزارہ نے پریس کلب کے رجسٹرڈ صحافیوں میں پریس کلب کے کارڈ بھی تقسیم کئے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں