Skip to content

اوگی کروڑی کا رہاٸشی مانسہرہ میں قتل ,دو خواتین سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج۔

شیئر

شیئر

اوگی کروڑی کے رہاٸشی کو پکھوال چوک مانسہرہ کے قریب فیض ٹاون میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا,گزشتہ روز بدھ اور جعمرات کی درمیانی شب ایک بجے کے قریب مقتول نذیر ولد فقیر نے تھانہ سٹی پولیس کو اپنا بیان نزعہ ریکارڈ کرواتے ہوٸے بتایا کہ مسماة مقدس ولد شریف سکنہ فیض ٹاون نے رات بارہ بجے کال کرکے اسے گھر بلایا کہ اسے گھر س نکال دیا ہے اور خاتون کی کال پر جیسے ہ پکھوال روڈ پر پبلک ہیلتھ آفس کے قریب ان کے گھر کے قریب پنچا تو مسماة شگفتہ,مقدس دختر شریف اور عمیر ولد شریف باہر گلی میں کھڑے تھے اور مجھے دیکھتے ہی ملزمہ شگفتہ نے آواز دی کی اسے گولی مار دیں جس پر عمیر نے گولیاں مارکر مجھے شدید زخمی کر دیااور وجہ عداوت ملزمان کا سابقہ کرایہ دار ہونا اور گھر سے نکالنا قرار دیا ہے ۔تھانہ سٹی پولیس نے مقتول کے بیان نزعہ کی روشنی میں مسماة شگفتہ, مقدس دختر شریف اور عمیر ولد شریف کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے معاملے کی انکواٸری شروع کر دی تا ہم مضروب نزیر بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوٸے چل بسا اور پولیس نے قتل کی دفعہ کی ایزادگی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں