بٹگرام روڈپر تیز رفتارہیوی ڈمپر بریک فیل ہونے پر رکشہ کوکچل کرگہری کھائی میں جاگرا۔حادثے میں دوافراد جاں بحق جبکہ تین شدیدزخمی ہوگئے,یہ حادثہ اوگی بٹگرام روڈپر گوگس پل کے مقام پر پیش آیا کہ جب ایک تیزرفتارڈمپربریک فیل ہونے پر اترائی میں ڈرائیور سے بے قابو ہوگیااور اوگی کی جانب آنے والے رکشے کوبری طرح کچل کرگہری کھائی میں جاگراجسکے نتیجے میں ڈمپرڈرائیورالیاس ساکن حسن ابدال اوررکشہ ڈرائیور نویدساکن بٹنگ اوگی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد اس حادثے میں شدید زخمی بھی ہوئے،ریسکیو1122بروقت نہ پہنچنے پرمقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مرنے والوں کی نعشیں اورزخمی افراد کوکیٹگری ڈی ہسپتال اوگی منتقل کردیا،جہاں سے نعشیں آبائی دیہات روانہ کرکے زخمیوں کو ایبٹ آباد ریفرکردیاگیا