Skip to content

جبوڑی سے حافظ آباد نکی موہری جانیوالی جیپ جبڑیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

شیئر

شیئر

مانسہرہ
جبوڑی سے حافظ آباد نکی موہری جانیوالی جیپ جبڑیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔حافظ آباد کا رہائشی کالو جان کی بازی ہار گیا جبکہ ڈراٸیور سمیت پانچ افراد جن میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے شدید زخمی ہیں۔زراٸع کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی کھیتر گوالگوٹ کےرہاٸشی بلال ولد خلیل کی جیپ تھی ۔جبوڑی سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے اس سے قبل بھی متعدد حادثات رونما ہوچکے ہیں جنکےنتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔اس سے پہلے جبوڑی کے بالائی پہاڑی علاقوں میں جتنے بھی حادثات رونما ہیں انکی تمام تر ذمہ داری روڈ تعمیر کرنے والے کرپٹ ٹھیکیداروں اور متعلقہ رشوت خور محکموں پر عاٸد ہوتی ہے جو اپنی رشوت اور کمیشن کی خاطر فنڈز ہڑپ کرکے ناقص روڈز کی تعمیر کی منظوری دیتے ہیں اور اپنے کمیشن کی خاطر ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی بھی آۓ روز حادثات کا موجب ثابت ہورہی ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں