Skip to content

پشاور ہاٸی کورٹ نے کینٹونمنٹ کو ٹیکس لینے سے روک کر حکم امتناعی جاری کر دیا۔

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد
پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد کے ڈبل بنچ کا بڑا فیصلہ ،سمال انڈسٹری ایبٹ آباد سے کینٹ بورڈ کو ٹیکس لینے کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔ایبٹ آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رٹ پر پشاور ہائیکورٹ نے کینٹ بورڈ ایبٹ آباد اور سمال انڈسٹری ڈویلپمنٹ بورڈ خیبر پختونخوا سے آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کیا ہے۔اس سلسلہ میں ایبٹ آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالرشید خان نے میڈیا کو بتایا کہ کینٹ بورڈ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے 2022 سے سمال انڈسٹری میں مداخلت کا سلسلہ شروع کرکے صنعتکاروں کو سخت اذیت سے دوچار کر رکھا تھا۔ جس کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ نمبر2024 / wp502-A معروف قانون دان گل شرین خان جدون ایڈووکیٹ کی پیروی میں دائر کی گئی ۔جس پر ڈبل بنچ نے سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے کینٹ بورڈ کو ٹیکس وصولی سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیا ہے ۔واضح رہے کہ سمال انڈسٹری اسٹیٹ ایبٹ آباد سمال انڈسٹری ڈویلپمنٹ بورڈ خیبر پختونخوا کے زیر انتظام ہے جس سے ٹیکس حاصل کرنے کا اختیار صوبائی محکموں کے پاس ہے۔سمال انڈسٹری ڈویلپمنٹ بورڈ فیکٹریوں کے لئے بجلی گیس ،روڈ ،سیوریج سینی ٹیشن سمیت ہر قسم کی سہولیات مہیا کر رہا ہے۔کینٹ بورڈ نے اپنے ٹیکس کو بڑھانے کے لئے ازخود ہاؤس رینٹ کے نام پر کروڑوں روپے کی وصولی کے لئے بذریعہ عدالت ریکوری نوٹسز بھجوائے تھے۔ جس کے خلاف صنعتکار انتہائی پریشانی سے دوچار تھے۔پشاور ہائیکورٹ کے ڈبل بنچ کے فیصلے کے مطابق حکم امتناعی جاری ہونے کے بعد انتہائی مسرت کا اظہار کیا یے۔انہوں نے ایبٹ آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہا ہے۔اور فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صوبائی صدر خیبر پختون خوا حاجی افتخار نے بھی کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کی ایسی سرگرمیوں پر مذمت کی ہے۔اور بورڈ ممبران پر بھی تحفظات کا اظہار کیا جن کی موجودگی میں غیر قانونی اقدام اٹھایا گیا ۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں