تھانہ کھلابٹ پولیس کی کامیاب کاروائی ، 3 رکنی موٹرسائیکل چور گروہ گرفتار ،ملزمان سے نیو قاضیاں سے چوری ہونے والے موٹرسائیکل سمیت مجموعی طور پر 3 موٹرسائیکل برآمد۔ملزم لقمان سے 1کلو 504 گرام ہیروئن بھی برآمد۔
تھانہ کھلابٹ کی حدود نیو قاضیاں گھر کے باہر سے مورخہ 27.6.2024 کو موٹر سائیکل چوری ہونے کا واقع رونما ہوا ۔مدعی نور خطاب کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ381A/34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP ) نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر فدا محمد اور ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور سرقہ شدہ موٹرسائیکل کی برآمدگی کے احکامات جاری کیے ۔ ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی صدر کی زیر نگرانی مقدمہ میں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے اپنے زرائع سے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے وقوعہ میں ملوث ملزمان لقمان ولد رحمان،کامران ولد رمضان اور نعمان ولد عمر خان ساکنان سیکٹر نمبر 4 کھلابٹ کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کی نشاندہی پر نیو قاضیاں سے چوری ہونے والا موٹرسائیکل سمیت مجموعی طور پر 3 موٹرسائیکل برآمد کرلیے ۔ملزم لقمان سے 1 کلو 504 گرام ہیروئن برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔مقدمات میں مذید تفتیش جاری ہے ۔