ڈسٹرکٹ رپورٹر
مانسہرہ ضلعی محکمہ کھیل مانسہرہ کے زیر اہتمام و انتظام وومن بیڈمنٹن چیمپئن شپ مانسہرہ کا انعقاد، ضلع بھر سے خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ گزشتہ روزمیجر واصف شہید اسٹیڈیم ٹھاکرہ کے انڈور بیڈمنٹن ہال میں کھیلی گئی، جس میں دو مختلف کٹیگریز کیلئے خواتین پلیئرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سنئیر کٹیگری کی ونر سمرہ اور رنر اپ فائزہ رہیں، جبکہ جونیئر کٹیگری کی ونر ماہ نور اور رنر اپ سانیہ پھلزیب رہیں۔
فائنل تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ مس قرت العین تھیں، جنہوں نے خواتین کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کی تعریف کی اور وومن سپورٹس کے ایونٹ کے انعقاد کو سراہا۔
معزز مہمان نے پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں کو ٹرافیز ، کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا جبکہ آفیلشز کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔
آخر میں ڈسٹرکٹ سپوٹس آفیسر عابد اللہ خان مانسہرہ نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔