
ایبٹ آباد
ہری پور سے نجی سکول کے طلبہ کی مطالعاتی دورہ پر آئی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی ۔ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ بگنوتر بٹنگی موڑ کے مقام پر ریحانہ عمر پبلک سکول کی کوسٹر واپسی پر بریک فیل ہونے کے باعث اُلٹ گئی۔جس کے نتیجہ میں تین ٹیچرز سمیت 22 طالبات اور ڈرائیور زخمی ہوئے ۔جب کہ 6 طالبات کی حالت تشویشناک ہونے پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیاگیا ہے۔اس حوالہ سے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی تین ایمبولینسز فوری جائے حادثہ پر پہنچی ۔ابتدائی معلومات کے مطابق کوسٹر میں 42 طالبات 8 ٹیچرز سوار تھے ،حادثے کے نتیجے میں 22 طالبات اور تین ٹیچرز اور کوسٹر ڈرائیور شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والی طالبات اور ٹیچرز کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔بعد ازاں 6 طالبات کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ادھر واقعہ کے بعد مقامی افراد نے بھی امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔