Skip to content

ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ریجن کیپٹن ر طاہر ایوب خان نے کہا ہے کہ سکی کناری داسو ،بھاشا ہائیڈرو پاور کے منصوبے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد

ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ریجن کیپٹن ر طاہر ایوب خان نے کہا ہے کہ سکی کناری داسو ،بھاشا ہائیڈرو پاور کے منصوبے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔ جن کی سیکورٹی کے لئے ہزارہ پولیس اپنے فرائض جانفشانی سے انجام دے گی۔منصوبوں پر موجود چائنیز کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے آرمڈ فورسز کے ساتھ مکمل لیزان میں ہیں۔ہزارہ ریجن کو منشیات فری بنانے کے لئے تھانہ جات کی سطح پر نیک نیتی سے کام کیا جا رہا ہے۔عید الضحی پر سیاحوں کی آمدو رفت پر سیکورٹی اور ٹریفک پلان مرتب کر چکے ہیں۔افسران کو سیاحوں کے چالان نہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ایبٹ آباد میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈر پر مشتمل سٹیزن ٹریفک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کا کہنا تھا پاور منصوبوں کی حفاظت کے لئے پولیس اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے۔سکی کناری ،داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ،بھاشا ڈیم ،تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کی زاتی حثیت میں نگرانی کر رہا ہوں ۔ان منصوبوں کی تکمیل سے مقامی اضلاع کے علاوہ صوبہ اور ملکی سطح پر فوائد حاصل ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ کوہستان میں مقامی سطح پر بھی ان منصوبوں کےفوائد پراسٹیک ہولڈر کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔ڈی آئی جی کا کہنا تھا منشیات کے استعمال سے نوجوان نسل سخت متاثر ہو رہی ہے ۔اس معاملے کو سنجیدگی سے ختم کرنے اور منشیات فری ریجن کے لئے پولیس کو ہدایات دی ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں۔منشیات کے استعمال سے والدین کی امیدوں پر پانی پھر رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے پولیس بڑے مگرمچھوں کےخلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں عید الضحی کے موقع پر پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر بتایا کہ ملک بھر سے سیاح عید کی تعطیلات میں سیاحتی مقامات نتھیا گلی ،ایوبیہ ،چھانگلہ گلی ،ناران ،کاغان کا رخ کرتے ہیں ۔پولیس کو سختی سے چالان نہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔اور کمیشن کے لئے چالان کرنے والوں کی ماہانہ کارکردگی کی جانچ کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ہزارہ پولیس سیاحوں کو سیکورٹی کی بہترین سہولیات یقینی بنائے گی۔ایبٹ آباد میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے سٹیزن ٹریفک کمیٹی کی تشکیل کریں گے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز ٹرانسپورٹرز یونینز،وکلاء ،تاجروں ،صحافیوں ،معزز شہریوں ،سول سوسائٹی کے نمائندوں کو شامل کریں گے۔تاکہ مسائل کا حقیقی معنوں میں حل نکال سکیں۔انہوں نے ایبٹ آباد کے مختلف روٹس پر غیر قانونی اڈہ جات کو ختم کرنے اور نگرانی کے لئے سیکورٹی کیمرے لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے تھانہ جات کی سطح پر مدد گار فورس موجود ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں