ایبٹ آباد
پیپلزپارٹی ایبٹ آباد کے قائدین نے پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف گندگی، نازیبا اور بازاری زبان استعمال کرنے کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دائر کردی ہے اور ایف آئی اے حکام کو خبر دار کیا ہے کہ اگر انہیں نے اس مقدمے میں لیت ولعل سے کام لیا تو اس کے نہ صرف ہائیکورٹ جائیں گے بلکہ اپنے صوبائی اور مرکزی قائدین کی مشاورت سے احتجاج کے تمام تر ذرائع بروئے کار لائیں گے ہم قانون کی بالادستی اور عملداری پر یقین رکھتے ہیں اس ہم نے قانونی راستہ اختیار کیا ہے وگرنہ ہم اس کابدلہ کسی اور طریقے سے بھی لے سکتے تھے پی ٹی آئی نے اسمبلیوں کے اندر اور دونوں اطراف ہمارا کلچر تباہ و برباد کر دیا اور ہر جگہ بازاری زبان اور گندگی زبان استعمال کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر سرفراز خان جدون ، پارٹی عہدیدار فخر اسلام فخری ایڈووکیٹ و دیگر پارٹی عہدیداران نے اتوار کے روز ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع تحصیل صدر طاہر خان جدون، ضلعی جنرل سیکرٹری سردار شیراز افضل، نائب خالق داد جدون، فواد خان جدون انفارمیشن سیکرٹری، وائس چیئرمین کینٹ بورڈ فواد خان جدون، سردار اورنگزیب پی کے 44،سعید گل لیبر ونگ، قاضی وسیم، سردار اسد و دیگر نے بھی مذکورہ کانفرنس میں شرکت کی اور پیپلزپارٹی پارٹی بانی ذولفقار علی بھٹو کے خلاف عمران سلیم کی طرف سے کی انتہائی گھٹیا، گندگی اور نازیبا زبان استعمال کرنے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو امت مسلمہ کے لیڈر تھے انہوں اس ملک ایٹمی قوت بنایا، اس ملک آئین دیا، اس ملک میں جمہوریت کو فروغ دیا ملک ہر طبقے کو ان جائز حقوق دئیے امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا وہ اس ملک کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے ہیر تھے اور ہیں ان کے اس طرح کی زبان استعمال کرنا انتہائی شرمناک اور گھٹیا فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اس موقع انہوں نے کہا کہ ہم نے مانسہرہ سے این اے چودہ سےٹی آئی امیدوار عمران سلیم کے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایبٹ آباد ایف آئی اے سائبر کرائم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ایف آئی آر کیلئے آن لائن درخواست دے دی ہے اگر انہوں نے اس پر جلد از جلد عملدار کر کے ان کے خلاف متعلقہ سیکشن آف لاء کے تحت قانونی کاروائی نہ کی تو ہم ہائیکورٹ جائیں گے اور پارٹی کی اعلی قیادت سے مشاورت کے بعد ہر طرح احتجاج کریں گے اور پارٹی کے جیالے اپنے قائد کے خلاف استعمال ہونے والی زبان کا پورا پورا بدلہ لیں گے انہوں نے کہا کہ عمران سلیم کی اس حرکت سے پارٹی کارکنان میں سخت اشتعال پایا جا رہا ہے تاہم پارٹی قائدین اس مسئلے کو قانونی طریقے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے ہم بزدل اور بےغیرت نہیں ہیں ہم اپنے قائدین کی عزتوں کا تحفظ کرنا جانتے ہیں مگر قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے ہیں اگر قانون نے اس مسئلے میں حرکت میں نہ آیا تو ہم خود اپنا بدلہ لے لیں گے