Skip to content

بفہ میرا میں بہن کو قتل کرنے والا بھاٸی گرفتار۔

شیئر

شیئر

تھانہ بفہ کی حدود بفہ میرا میں گھر لیٹ آنے کی وجہ سے جھگڑا ہونے پر اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم احسان اللہ ولد عبدالرحمان گرفتار ، آلہ قتل پستول برآمد ، ملزم نے 30.05.2024 کو معمولی توں تکرار پر بہن کو قتل کر دیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق بفہ میرا کے رہائشی عبدالرحمن نامی شخص نے پولیس کو رپورٹ کرائ کہ رات پونے 12 بجے میرا بیٹا احسان اللہ گھر آیا جس سے گھر لیٹ آنے کی وجہ پوچھی تو وہ اگ بگولہ ہوگیا اور جھگڑا کرنے کے بعد میری طرف پستول نکال لیا جس پر میری بیٹی مسمات (ز) میرے سامنے آکر کھڑی ہوگئ جس پر بیٹے نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں بیٹی زخمی ہوگئ اور ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ فوت ہوگئ۔وقوعہ کے فورا بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے مقتولہ کےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیئے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کیاگیا ایک ہفتے کی انتھک محنت کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس سے آلہ قتل پستول ریکور کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں