Skip to content

احولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا

شیئر

شیئر

ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کا مقصد ماحولیات کے تحفظ کے لئے عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنا ہے۔ماحولیات کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی تنظیم CIRRUS Pakistanکے ماہرین عاطف سہیل اور سبرہ عاطف نے بھی سیمینار میں شرکت کی ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ماحولیات کے سنگین خطرات سے دو چار ہے جس کے تدارک کے لئے ملک گیر اقدامات کرنے ہونگے اور اس سلسلے میں یونیورسٹی کا شعبہ ارتھ اینڈ انوائرومنٹل سائنسز کلیدی کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے۔وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی طلباء اس سنگین مسئلے کے حل کے لئے معاشرے کے دیگر افراد کومعلومات فراہم کرتے ہوئے اعتماد میں لیں تاکہ ماحولیات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ حکومتی کوششوں کے ساتھ ہمیں انفرادی طور پر بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماحولیات کے تحفظ کے لئے کردار ادا کرنا ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو سرسبز و شاداب اور صحت مند پاکستان دینے کے لئے کی جانے والی کوششیں کارگر ثابت ہوں۔ وائس چانسلر نے ارتھ اینڈ انوائرومنٹل سائنسز کے ہیڈ ڈاکٹر آصف جاویداور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔CIRRUSکے ماہرین نے سیمینار کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیاں دنیا کے دیگر خطوں سمیت پاکستان کے لئے بھی خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کا درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئر تیز ی سے پگھل رہے ہیں جس سے مصنوعی جھیلیں وجود میں آرہی ہیں۔ ماہرین نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ عوام الناس میں اس بارے میں آگاہی پھیلائی جائے تاکہ ماحولیات کو تحفظ فراہم کرنے کی کوششوں کو تقویت ملے۔اس موقع پر سیمینار میں شریک طلبا و طالبات نے پوسٹرز کے ذریعے ماحولیات کو پہنچنے والے نقصانات اور اس کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا۔سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے ماحولیات کے عالمی دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے واک بھی کی ۔ سیمینار میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات ، فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران شریک ہوئے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں