Skip to content

بٹگرام سے تعلق رکھنے والا نوجوان ہرنو سوٸمنگ پول میں سر پتھر پر لگنے سے جانبحق۔

شیئر

شیئر

سیف الرحمان ایبٹ آباد عثمان آباد میں رہائش پذیر تھا۔
جس کا تعلق آلائی، بٹگرام سے بتایا جاتا ہے۔
مقامی زراٸع کے مطابق سیف الرحمن گرمی میں نہانے کیلئے ہرنو کے سوئمنگ پول میں گیا اور بلندی سے سوٸمنگ پول میں غوطہ لگایا تو سوٸمنگ پول کے فرش ر سر لگنے سے کومے میں چلا گیا اور بعد ازاں وفات پا گیا۔ سیف الرحمن نے سوئمنگ مقامی زراٸع کے مطابق سوٸمنگ پول کی انتظامیہ کی جانب سے جمپنگ کیلئے بنائی گئی سلائیڈنگ میں سے سلائیڈ لی تو متوفی سیف الرحمان کا سر سوئمنگ پول کے اندر فرش سے ٹکرا گیا جسکی وجہ سے وہ قومے میں چلا گیا جسے فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر رہا اور قومے میں ہی موت کے منہ میں چلا گیا۔اس سلسلے میں سماجی حلقوں نے حفاظتی پروٹوکول کے بغیر سوٸمنگ پول شروع کرنے کی اجازت دینے پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے زمہ داروں اور سوٸمنگ پول انتظامیہ کے خلاف نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرکے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے اور مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لٸیے پاٸیدار اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔متوفی سیف الرحمن کی نماز جنازہ آج بروز پیر شام 3 بجے بستی لعل خان، عثمان آباد ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گی۔زراٸع کے مطابق ہرنو میں کاروباری طور پر بہت سے سوئمنگ پول بنائے گئے ہیں جہاں اداٸیگی کرکے نوجوان اور بچے گرمی میں نہانے جاتے ہیں سروس کے پیسے وصول کرنے کے باوجود نہ تو حفاظتی پروٹول کا خیال رکھا گیا ہے اور نہ ہی انتظامیہ کو اپنی زمہ داریوں کا احساس ہے کہ چند پیسوں کی خاطر کس طرح لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں کیونکہ یہاں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس کے علاوہ ہرنو میں تماشا بازار اور تجاوزات قائم ہے وہ بھی انتظامیہ کے رشوت خور اہلکاروں کی مرہون منت ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں