رپورٹ :عمر فاروق اعوان۔
جمعہ خان ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے وادی سرن کے مرکزی مقام جبوڑی میں 8 کنال کے رقبہ پر جھیل، فیملی پارک، ہوٹلز اور ٹربائن کی تنصیب کا کام جاری ہے جس کی تکمیل سے جہاں علاقہ میں سیاحت کو فروغملے گا وہاں مقامی آبادی کو کٹھہ مولی کے پانی سے سستی بجلی بھی میسر ہو گی وادی سرن اور بالخصوص جبوڑی کے عوامی و سماجی حلقوں ثاقب اقبال خان. مبشر خان، سلیم افضل خان و دیگر نے جمعہ خان ویلفیئر ٹرسٹ کے روح رواں خرم خان کو علاقہ میں فلاحی کاموں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بھی جمعہ خان ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے جبوڑی میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سمیت جبوڑی اور ڈھوڈیال میں سستی روٹی کی فراہمی سمیت سفید پوش طبقہ کیلئے رمضان پیکیج اور عید قربان پر جانوروں کی قربانی جیسے فلاحی منصوبے جاری و ساری ہیں
جبکہ جبوڑی سرن ویلی میں سیاحت کے فروغ کیلئے جھیل، فیملی پارک سمیت ٹربائن کی تنصیب کا حالیہ منصوبہ سراہے جانے کے قابل ہے وفاقی و صوبائی حکومت کو بھی چاہیے کہ جنت نظیر سرن ویلی میں سیاحت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور وادی سرن مین شاہراہ کی از سر نو تعمیر و توسیع کیلئے سنجیدہ اقدامات عمل میں لائے جائیں۔