مانسہرہ بیدڑہ انٹرچینج پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہائی وے ٹریفک پولیس کے ایم ایم پی آٸی عامر جانبحق جبکہ ٹکٹنگ آفیسر بابر اور کانسٹیبل نوید الرحمان ساکنہ اوگی شدید زخمی ہو گٸیے ہیں ۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈہ پور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جاٸے وقوعہ پر پہنچ گٸیے ہیں ,ہاٸی وے پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق کالے شیشوں والی ایک آلٹو مہران کو روکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی کے اندر بیٹھے مشکوک افراد نے فاٸرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ٹی او عامر موقع پر جانبحق جبکہ دیگر دو ساتھی ٹی او بابر اور کانسٹیبل نوید شدید زخمی ہو گٸیے تاہم آزاد زراٸع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ کے آفس سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق یہ وقوعہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ہونے والے چلان پر معمولی تلخ کلامی کے نتیجے میں ہوا ہے تاہم موقع پر موجود لوگوں اور بعد ازاں سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ہائی وے پولیس اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان ٹھیک ٹھاک جھگڑے ہاتھا پائی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔زراٸع کے مطابق آئی ایچ سی عامر خان سواتی حال ہی میں ٹریفک پولیس سے ہاٸی وے پولیس میں تعینات ہوٸے تھے۔عامر خان کا تعلق اوگی کے گاوں بیلیاں جبکہ زخمی نوید الرحمان کا تعلق مینچورہ اوگی سے ہے۔۔
بعد ازاں پولیس کی طار سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چالان کے نتیجے میں جھگڑا اور توں تکرار کے نتیجے میں خالد نامی ملزم نے فاٸرنگ کرکے قتل کیا۔پولیس نے چالان کی رسید پر درج موبائل اور شناختی کارڈ نمبروں سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے ملزم خالد کا تعلق کرکلہ مانسہرہ سے بتایا گیا ہے۔