Skip to content

تورغر:زہریلی خوراک کھانے سے ایک بچی جاں بحق، دو کی حالت تشویشناک

شیئر

شیئر

تورغر: ضلع تورغر کے گاؤں پیتاو اشاڑی میں مبینہ طور پر زہریلی خوراک کھانے سے ایک ہی خاندان کی تین کمسن بچیاں متاثر ہوگئیں، جن میں سے 10 سالہ بچی جاں بحق جبکہ دو دیگر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو 1122 تورغر کے مطابق زاہد نامی شخص کی 12، 10 اور 8 سالہ بیٹیوں نے مبینہ طور پر زہریلی خوراک کھائی، جس کے بعد 10 سالہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دو دیگر بچیوں کی حالت بگڑ گئی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 تورغر کی دو ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچیں اور متاثرہ بچیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دونوں بچیوں کو پہلے بنیادی صحت مرکز (بی ایچ یو) جدباء منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ان کی تشویشناک حالت کے پیش نظر مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال بٹگرام منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی تمام تفصیلات ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے پر مبنی ہیں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں