Skip to content

ایبٹ آباد: نواں شہر پولیس کی مختلف کارروائیاں، موٹر سائیکل چور سمیت 4 ملزمان گرفتار

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد: ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ قمر شہزاد نے مختلف کارروائیوں کے دوران موٹر سائیکل چوری، منشیات اور گھروں میں زبردستی داخل ہونے کے مقدمات میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں عبداللہ ولد شاہد گل سکنہ سپلائی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

دوسری کارروائی میں فہد ولد راشد محمود سکنہ کھولے چونا کاری کے قبضے سے 25 لیٹر شراب جبکہ احسن شاہ ولد شبیر حسین سکنہ کھولے چونا کاری سے 495 گرام چرس برآمد کی گئی۔

پولیس نے تیسری کارروائی میں لوگوں کے گھروں میں مبینہ طور پر زبردستی داخل ہونے والے یسین ولد لال خان سکنہ کالاباغ حال محلہ قلعہ نواں شہر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف حسبِ ضابطہ مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں