ایبٹ آباد: ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ہاؤس جاب کرنے والے ڈاکٹروں کا تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر ایمرجنسی وارڈ میں احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا۔
احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہاؤس جاب کے دوران انہیں دیا جانے والا موجودہ معاوضہ ڈیوٹی کے اوقات، کام کے بوجھ اور محنت کے مقابلے میں ناکافی ہے۔
ڈاکٹروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہاؤس جاب ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں مناسب اضافہ کیا جائے اور ان کے مطالبے پر فوری توجہ دی جائے۔
