Skip to content

ایبٹ آباد: پنک اینڈ بلیو سوزوکی سروس، آگاہی مہم کے بعد قانونی کارروائیوں کا آغاز

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد: ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے پنک اینڈ بلیو سوزوکی سروس کے حوالے سے دو ہفتوں پر مشتمل آگاہی مہم مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ قانونی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔

ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد محمد اشتیاق کی ہدایات پر شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کرکے پنک اینڈ بلیو سوزوکی سروس کے تحت چلنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے منڈیاں روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کے مقررہ رنگ، پنک یا بلیو ربن/رومال اور دیگر طے شدہ ضوابط کی جانچ کی جا رہی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق کا کہنا ہے کہ پنک اینڈ بلیو سوزوکی سروس کا مقصد شہریوں، بالخصوص خواتین کو محفوظ، بہتر اور منظم سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ آگاہی مہم کے دوران ڈرائیورز اور شہریوں کو سروس کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا گیا، تاہم اب خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں