Skip to content

ہری پور:حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں مزدوروں کی اجرت اور اوقات کار کا جائزہ

شیئر

شیئر

ہری پور: حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں مزدوروں کی اجرت، اوقات کار اور قانونی و فلاحی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ہری پور نے کی۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خانپور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای او بی آئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای ایس ایس آئی، انڈسٹریل زون مینیجر، کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی مینیجر حطار اکنامک زون، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ورکرز ویلفیئر بورڈ ہری پور سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں کام کرنے والے مزدوروں کو مقررہ اور بروقت اجرت کی ادائیگی، ڈیوٹی کے اوقاتِ کار، اضافی کام کے معاوضے، سوشل سیکیورٹی، ای او بی آئی اور دیگر قانونی و فلاحی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہری پور نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صنعتی اداروں میں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور لیبر قوانین و حکومتی ضوابط پر مؤثر عملدرآمد کرایا جائے۔

انہوں نے مزدوروں کی شکایات کے بروقت ازالے اور صنعتی اداروں میں قانون کے مطابق محفوظ اور سازگار ماحولِ کار کی فراہمی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں