Skip to content

ایبٹ آباد: ڈیجیٹل چائلڈ پروٹیکشن پاکستان کی پہلی کور ٹیم میٹنگ، بچوں کے آن لائن تحفظ پر اہم فیصلے

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد: ڈیجیٹل چائلڈ پروٹیکشن پاکستان کی پہلی باقاعدہ کور ٹیم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے، ڈیجیٹل سیفٹی کے فروغ اور تعلیمی اداروں میں آگاہی پروگرامز کے انعقاد سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ کی قیادت ادارے کی بانی محترمہ دوحہ خان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمداﷲ خان نے کی۔ اجلاس میں ادارے کے آئندہ لائحہ عمل، اسکول و کالج آگاہی سیشنز، والدین اور اساتذہ کی تربیت، بچوں کے تحفظ، ڈیجیٹل سیفٹی، ذہنی صحت، تحقیق اور پالیسی سے متعلق مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس میں کور ٹیم کے اراکین ڈاکٹر ارسلان قریشی، ڈائریکٹر ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ، سمیرا نوشین، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر، ڈاکٹر رومیصہ، سائیکالوجسٹ، احسان اللہ، سائیکالوجسٹ و ایونٹ آرگنائزر، احتشام رشید اور عائشہ جدون، ریسرچ اینڈ پالیسی مینیجرز، جبکہ ڈاکٹر رافعہ ناز، چائلڈ ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ و ایجوکیشن ایکسپرٹ نے شرکت کی۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں، والدین، اساتذہ اور کمیونٹی میں ڈیجیٹل تحفظ سے متعلق مؤثر آگاہی پیدا کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے تعلیمی اداروں میں آگاہی سیشنز اور والدین و اساتذہ کی تربیت کے پروگرامز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ تحقیق اور پالیسی کے شعبوں میں بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے۔اجلاس میں محفوظ، ذمہ دار اور مثبت ڈیجیٹل ماحول کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں