ایبٹ آباد
نواں شہر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے ذریعے حاصل کی گئی ویگو گاڑی برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی ہے۔
پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق، مدعی ثناء اللہ خان سے جبار خان نامی شخص سامان لانے کے بہانے گاڑی مانگ کر لے گیا، لیکن اسے واپس کرنے کے بجائے پشاور لے جا کر فروخت کر دیا اور مطالبہ کرنے پر دھمکیاں دیں۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی برآمد کر لی، جبکہ کیس میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔