Skip to content

امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔منیر خان لغمانی ممبر صوبائی اسمبلی کا خطاب۔

شیئر

شیئر

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی منیر حسین لغمانی نے بالاکوٹ میں عمران خان رہائی کے سلسلے میں ممبر سازی مہم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عمران خان کے خلاف ملک میں بے بنیاد مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں اور اپنی مرضی کے ججز بٹھاکر انہیں سزائیں بھی دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات کے خلاف ان کی جماعت ایک نئی توانائی کے ساتھ پرامن جدوجہد کا آغاز کر رہی ہے۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض حلقے ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ صلح میں کردار کا دعویٰ کر رہے ہیں، تاہم ان کے بقول اگر پاکستان کا کوئی کردار ہے تو اس میں اس مؤقف کا بھی حصہ ہے جس میں امریکی اڈے دینے سے انکار کیا گیا تھا۔

منیر لغمانی نے کہا کہ اگر ماضی میں یہ انکار نہ کیا جاتا تو آج پاکستان اس پوزیشن میں نہ ہوتا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کسی قسم کی بات چیت میں کردار ادا کر سکے۔ ان کے مطابق اس کا کریڈٹ “Absolutely Not” کہنے والے کو دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت کا مقصد پاکستان میں حقیقی آزادی، اظہارِ رائے کی آزادی اور شہریوں کے لیے انصاف کی فراہمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک عوام کو انصاف نہیں ملے گا، ملک میں حقیقی بہتری ممکن نہیں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں