Skip to content

چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر 5 نجی سکولز سیل، انتظامیہ کا بڑا ایکشن

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے سردیوں کی چھٹیوں کے سرکاری احکامات ہوا میں اڑانے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 معروف سکولوں کو سیل کر دیا ہے۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گلیات محمد طارق نے انجام دی۔

تفصیلات کے مطابق، انتظامیہ کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ نواں شہر اور ٹھنڈیانی روڈ کے گردونواح میں متعدد نجی سکولز حکومتی پابندی کے باوجود تدریسی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر پہنچ کر جناح اسلامک اکیڈمی، شمع پبلک ہائی سکول، فاران پبلک سکول، نظریہ پاکستان پبلک سکول اور الکتاب پبلک سکول کو قواعد کی خلاف ورزی پر فوری طور پر سیل کر دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد طارق نے کہا کہ شدید سردی کے پیشِ نظر بچوں کی صحت اور سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی تعلیمی ادارہ سرکاری نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف بھاری جرمانے اور لائسنس کی منسوخی جیسی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں