مانسہرہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مانسہرہ محمد اظہر خان نے نیو ایئر نائٹ کے حوالے سے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جشن کے نام پر کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے گریز کریں۔
ڈی پی او نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ جیسے جان لیوا افعال دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ضلعی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر سخت ناکہ بندی کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے۔
محمد اظہر خان نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ایسے خطرناک کھیلوں اور اسلحے کی نمائش سے دور رکھیں تاکہ سالِ نو کی خوشیاں کسی حادثے کی نذر نہ ہوں۔