مانسہرہ
پنجول کے رہائشی دسویں کلاس کے طالبعلم محمد شعیب نے سالانہ سکول ٹورنامنٹ میں اردو مضمون نویسی میں صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے اپنے اساتذہ ،سکول علاقہ سرن ویلی اور ضلع مانسہرہ کا نام روشن کیا۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے ہائی سکول منڈہ گچھہ کے ہیڈ ماسٹر ضیاالحسن اور بزم ادب کے انچارج محمد نذیر نکیال اور جملہ اساتذہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔