ایبٹ آباد
صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا اور گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوڈ سیفٹی اور پرائس کنٹرول قوانین پر عملدرآمد کیلئے مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد افراسیاب زبیر ہندل کی نگرانی میں قلندرآباد بازار اور لنک روڈ بازار میں گوشت، کباب اور مچھلی کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔
کارروائی حلال فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو اسٹاک کے نمائندوں کے ہمراہ کی گئی، جہاں دورانِ معائنہ حفظانِ صحت کے اصولوں اور سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا۔ زائد نرخ وصولی اور ناقص صفائی کی سنگین خلاف ورزیوں پر 05 دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ متعدد دکانوں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس کارروائی کا مقصد صارفین کے حقوق کا تحفظ اور عوامی صحت کو یقینی بنانا ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔