بٹراسی
کیڈٹ کالج بٹراسی کے پرنسپل مسٹر سونی کیم سنگ سو کو ملتان پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنا ویزہ، این او سی اور ورک پرمٹ تک دکھانے میں ناکام رہے۔ نہ صرف ان کے پاس کوئی قانونی دستاویز موجود نہیں تھی بلکہ ذرائع کے مطابق ہیڈکوارٹر نے انہیں واضح طور پر این او سی جاری کرنے سے انکار کیا تھا اور سختی سے ہدایت کی تھی کہ وہ کہیں سفر نہ کریں۔ ان احکامات کے باوجود انہوں نے دانستہ طور پر حکم عدولی کی۔
اس وقت وہ تھانے میں بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ کالج انتظامیہ اور کچھ لوگ انہیں تھانے سے نکلوانے کے لیے ہر طرف سے کوششیں کر رہے ہیں، جو خود اس معاملے کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔
ایک معروف اور باوقار ادارے کے لیے یہ واقعہ انتہائی شرمناک اور رسوائی کا باعث ہے۔ یہ بات پوری طرح واضح ہو گئی ہے کہ پرنسپل نہ صرف انتہائی نااہل، بدنظم اور غیر پیشہ ور ہیں بلکہ انہیں قانونی تقاضوں، انتظامی ذمہ داریوں اور ادارے کے سسٹم کی بنیادی سمجھ تک نہیں ہے۔ ایسے شخص کے ہاتھ میں ادارے کی سربراہی دینا خود ادارے کے لیے بدقسمتی ہے۔ ان کی بے احتیاطی، نالائقی اور غیر ذمہ دارانہ رویے نے کالج کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور ان کی صلاحیت، کردار اور قابلیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔