Skip to content

قلندر آباد کرسچن ہسپتال کے فیملی کوارٹرز میں آتشزدگی، پولیس و ریسکیو اداروں کی بروقت کارروائی

شیئر

شیئر

قلندر آباد

قلندر آباد کرسچن ہسپتال کے فیملی کوارٹرز میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر فوری طور پر پولیس اور ریسکیو اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پا لیا۔ ڈی ایس پی سردار شاہین اور ایس ایچ او مانگل احسن شکور پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔

ریسکیو فائر فائٹرز کی بروقت کارروائی کے باعث آگ کے زیادہ تر حصے پر قابو پا لیا گیا، جبکہ کسی بھی بڑے نقصان سے بچنے کے لیے کولنگ کا عمل جاری ہے۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں