Skip to content

اوگی سے تعلق رکھنے والا میڈیکل ٹیکنیشن تورغر میں قتل،شہتوت کا رہائشی ساجد تورغر میں کلینک چلا رہا تھا۔گزشتہ شب نامعلوم افراد نے گولی مار دی۔

شیئر

شیئر

تورغر

تورغر پولیس ذرائع کے مطابق اوگی کے گاؤں شاہتوت سے تعلق رکھنے والا نوجوان ساجد میڈیکل ٹیکنیشن جو ایک نجی پرائیویٹ کلینک چلاتا تھا تورغر بالا کند کے علاقے میں ایک مریض کا چیک اپ کرنے کے بعد واپسی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جانبحق ہو گیا واقعہ گزشتہ شب 16 دسمبر کو رات تقریباً 9 بجے پیش آیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ دیہاتی اور سنسان ہونے کے باعث کوئی عینی شاہد موجود نہیں تھا۔ فائرنگ کی آوازیں سن کر اہلِ گاؤں گھروں سے باہر نکلے تاہم اندھیرے اور رات گئے وقت کی وجہ سے ملزمان کا سراغ نہ مل سکا۔

صبح کے وقت جب گاؤں کے بچے سبق پڑھنے جا رہے تھے تو انہوں نے نعش دیکھی، جس کے بعد اہلِ علاقہ کو آگاہ کیا گیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی اطلاع ملنے پر تھانہ گاؤں دربنی اکازئی کی پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بٹگرام منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ اہلِ علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں