ایبٹ آباد
ایم ایس ڈاکٹر عامر اسرار کی جاپان انٹرنیشنل کوآپریٹو ایجنسی (JICA) کے وفد کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی ، جس میں ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لیے فنڈز کی فراہمی پر تفصیلی گفتگو کی گئی ،
میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے ، جس کا عملی کام باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف توانائی کے اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ مریضوں کو بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی ،
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایس ڈاکٹر عامر اسرار کی ذاتی کاوشوں کے نتیجے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بھی JICA کے تعاون سے ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ ، آپریشن تھیٹر ، سی سی یو اور ایکسرے ڈیپارٹمنٹ کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا ، اس کے ساتھ ساتھ اسپتال کو جدید طبی مشینری فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ،
سولر انرجی کی منتقلی سے اسپتال میں صحت کی سہولیات مزید بہتر ہوں گی اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکے گا۔