Skip to content

اچھڑیاں کے قریب کار حادثہ بٹگرام کے معروف چلڈرن سپیشلسٹ سید رضا حسین شاہ کی فیملی کو پیش آیا جس میں ان کی بیٹی زینب ڈرائیور طاہرالدین فوت ہو گیے اور اہلیہ اور چار سالہ بچہ شدید زخمی ہیں۔

شیئر

شیئر

مانسہرہ

اچھڑیاں کے علاقے میں منگل کے روز بٹگرام سے مانسہرہ آنے والی مہران گاڑی کے ایک المناک کار حادثے میں ایک بچی سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے۔ریسکیو سروس زرائع کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے گاڑی پر کنٹرول کھو دینے کی وجہ سے پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کے عہدیدار محمد سمیع خان کے مطابق، گاڑی بٹگرام سے ایبٹ آباد جا رہی تھی کہ اچھڑیاں کے مقام پر ایک تیز موڑ کاٹتے ہوئے وہ سڑک کنارے دیوار سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال (KATH) منتقل کیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے 30 سالہ طاہر الدین اور 5 سالہ زینب بی بی کی موت کی تصدیق کی۔ دو شدید زخمی خواتین اور ایک چار سالہ بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال، ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ہزارہ ایکسپریس نیوز کے بٹگرام سے نمائندہ سلمان حیدر کے مطابق حادثہ ضلع بٹگرام کے معروف چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر سید رضا حسین شاہ کی فیملی کے ساتھ پیش آیا جس میں ان چھ سالہ بیٹی زینب اور تیس سالہ ڈرائیور طاہر الدین جانبحق جبکہ اہلیہ اور چار سالہ بچہ شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں