Skip to content

تھانہ بنہ آلائی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان، نقدی، اسلحہ اور قیمتی لکڑی برآمد کر لی۔

شیئر

شیئر

بٹگرام

مقدمہ نمبر 332 مورخہ 22 نومبر 2025 بجرم 380/457 PPC میں دو ملزمان عظیم الرحمن اور جاسد کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان اور نقدی برآمد ہوئی۔

قیمتی لکڑی کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے دو گاڑیاں ضبط کر کے محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیں۔

مقدمہ نمبر 219 مورخہ 30 جولائی 2025 بجرم 379/452/506(ii)/148/149 PPC میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان گل بر، سواتو اور بدرو کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ایک الگ کارروائی میں ملزم سیف الرحمن سے 30 بور پستول اور 50 کارتوس برآمد ہوئے، جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق تمام مقدمات پر مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں