ایبٹ آباد
تفصیلات کے مطابق فاسفیٹ بلاک اے کے جھگڑے کے دوران ہونے والی شدید فائرنگ میں پچپن سالہ جہانگیر ولد نامعلوم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
فائرنگ سے محمد امین، شاہ زمان ولد میر جلال ساکنانِ خیبر اور سبز علی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ مانگل احسن شکور پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے، شواہد اکٹھے کیے اور علاقہ سیل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد متعلقہ محکمے اور لیز ہولڈرز کی جانب سے معاملے کو دبانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں، تاہم پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔