Skip to content

شنکیاری سے جبڑ جانے والی مسافر وین کو بھوگڑ منگ میں حادثہ،

شیئر

شیئر

مانسہرہ
شنکیاری سے جبڑ دیولی جانے والا ٹویوٹا ہائی ایس گاڑی کو بھوگڑمنگ میں حادثہ پیش آ گیا۔حادثہ میں ایک خاتون سمیت تین افراد جانبحق اور انیس افراد زخمی ہو گیے۔جانبحق ہونے والوں میں سابق ضلع ناظم مانسہرہ سردار سید غلام کی بھابھی بھی شامل ہیں۔زخمیوں میں مرد ، خواتین اور بچے شامل ہیں۔جانبحق ہونے والوں میں عارف ولد بابو سکنہ پھلیلا جبڑ دیولی ،حسن جان زوجہ عبدالستار سکنہ نلہ جبڑ اور عمران ولد محمد جان ( گاڑی مالک) شامل ہیں۔زخمیوں میں ڈرائیور محمد فاروق، عبدالستار ٹھیکیدار سمیت کل انیس افراد زخمی ہیں ،ریسکیو سروس اور مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ بھوگڑمنگ بازار کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی روڈ سے نیچے ہوتر میں جا گری اور مقامی لوگوں ،جمعہ خان ویلفئیر ٹرسٹ اور ریسکیو سروس کی ٹیموں نے فوت ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو پہلے ڈاڈر جنرل ہسپتال اور بعد ازاں آر ایچ سی شنکیاری اور کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کیا ۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں