بٹگرام نامعلوم افراد نے سٹی پولیس سٹیشن کے کانسٹیبل غلام اسحاق کو گولیاں مار قتل کر دیا۔اس سلسلے میں بٹگرام پولیس زرائع نے ہزارہ ایکسپریس نیوز کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ غلام اسحاق LHC ساکن پزنگ کا گزشتہ ایک سال سے ایک خاتون کے معاملے پر خاندانی تنازعہ چل رہا تھا۔ غلام اسحاق کے کزن کے بیٹے کے پیچھے ایک لڑکی نکل کر آٸی تھی ۔ جس کے بعد دونوں خاندانوں میں کشیدگی پیدا ہوئی ۔ مذکورہ لڑکی تاحال دارالامان میں ہے ۔ غلام اسحاق کا قتل اسی جاری تنازعے کا افسوسناک تسلسل ہے ۔ جس کی مکمل تفتیش جاری ہے ۔