حویلیاں
گاؤں لڑی سیداں کا رہائشی حاجی بلال ولد عبدالودود کی تشدد سے قتل شدہ نعش دھمتوڑ بائی پاس سے برآمد۔
مقتول گزشتہ روز شام 4 سے گھر سے غائب تھا مقتول کے لواحقین اس کی گزشتہ شام سے تلاش کر رہے تھے اور گزشتہ شب تھانہ حویلیاں میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ رات بھر مقتول کی اطلاع نہ ملنے پر تلاش جاری تھی کہ اچانک لواحقین کو اطلاع ملی کہ دھمتوڑ بائی پاس کے قریب ایک نعش پڑی ہے مقتول کے بھائی اور دیگر عزیر و اقارب اطلاع ملنے پے موقع پر پہنچے توحاجی بلال ولد عبدالودود کی تشدد شدہ نعش پڑی تھی تھانہ حویلیاں کو اس کی اطلاع دی گئی پولیس موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر حویلیاں ہاسپٹل پہنچایا اور تھانہ حویلیاں میں علت نمبر 513 کے تحت قتل کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔حویلیاں پولیس نے ہزارہ ایکسپریس نیوز کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مقتول کے خاندان نے گزشتہ شب ایک بجے رپورٹ درج کروائی تھی کے مقتول گزشتہ روز دکان پر موجود تھا اور واپس گھر نہیں آیا۔
مقتول کے ورثاء نے کہا ہماری کسی کے ساتھ کوئی عداوت نہیں ہے ہمارا بھائی گاڑیوں کے سپئیر پارٹس کا کام کرتا ہے گزشتہ روز شام تک گھر نہ پہنچنے پر ہمیں اسکی تشویش ہوئی اور ہم نے اس کی تلاش کی لیکن رات بھر ہمیں بلال کی اطلاع نہیں ملی اور اج صبح اس کی تشش شدہ لاش حویلیاں دھمتوڑ بائی پاس سے ملی ہے جس پر ہم نے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔