خیبر پختونخوا
پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش/آندھی /ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری
خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک ہونے والی بارشوں اور تیز آندھی کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 8 افراد جان بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے رپورٹ
جانبحق افراد میں 5 مرد اور دو خواتین اور ایک بچہ جبکہ زخمیوں میں 10 مرد 5 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں . پی ڈی ایم اے رپورٹ
بارش اور آندھی کے باعث مجموعی طور پر 25 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 24 کو جزوی اور ایک مکمل طور پر منہدم ہوا. پی ڈی ایم اے رپورٹ
حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع مردان، صوابی ،پشاور، شانگلہ، سوات، تور غر، مہمند، مانسہرہ اور ہری پور میں پیش آئے، پی ڈی ایم اے رپورٹ
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
بارشوں کا سلسلہ 31 مئ تک جاری رہنے کا امکان ہے. پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی سے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری کیا ہوا ہے.
پی ڈی ایم اے، تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے. پی ڈی ایم اے
پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں. ترجمان پی ڈی ایم اے