مانسہرہ
تھانہ بٹل کی حدود میں شوہر کو زہر دے کر قتل کرنے والی ملزمہ کو مانسہرہ پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے صرف 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سجاد ولد شاہ نظر سکنہ ڈنہ شارکول کی اچانک موت کی اطلاع پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا، جس میں متوفی کی موت کی وجہ زہر ثابت ہوئی۔ ابتدائی تفتیش اور شواہد کی روشنی میں پولیس نے مقتول کی بیوی مسمات (پ) زوجہ سجاد دختر میانداد سکنہ ڈھیری حلیم حال ڈنہ شارکول کو حراست میں لیا، جو دورانِ تفتیش قتل میں ملوث پائی گئی جس سے پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈی پی او مانسہرہ نے پولیس ٹیم کی فوری اور کامیاب کارروائی کو سراہا اور کہا کہ ضلع مانسہرہ میں قانون کی بالادستی اور جرائم کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔