تورغرکے علاقہ ڈنڈہ پیزہ میں دس سالہ بچے کو قتل کرکے ملزمان نے نعش ویرانے میں پھینک دی اورفرارہوگئے،وقوعہ جمعرات کے دن پیش آیا ۔تھانہ دوڑمیراپولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق ضلع تورغرکےتھانہ دوڑمیراکے گاؤں ڈنڈہ پیزہ میں دس سالہ رحمان گھرسے چچاکے گھر جانے کیلئے نکلاتھاکہ لاپتہ ہوگیا،تلاش کے بعد اسکی نعش قریبی جنگل میں ویرانے سے ملی جسے سرمیں بھاری چیزمارکرنامعلوم ملزمان نے قتل کر دیااورنعش پھینک کرفرارہوگئے،ورثا کج درخواست پر دوڑ میرا پولیس نے نعش قبضے میں لیکر قانونی کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا