السلام علیکم
تقریبا ایک ماہ ہونے کو ہے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری کالج غازی کوٹ مانسہرہ میں فیمیل انڈکشن پروگرام شروع ہے بڑے افسوس کی بات ہے کہ اتنے بڑے کالج میں ٹیچرز کے 15/20 دن کے شیرخوار بچے اور ان کے ساتھ آئی ہو بوڑھی عورتوں کو کالج کے گیٹ سے باہر مین روڈ پر اس سرد موسم صبح آٹھ بجے سے چھٹی تک بارش، ہوا میں جانوروں کی طرح بیٹھایا ہوتا ہے۔ یہ کالج کی بلڈنگ اساتذہ کرام اور خصوصا مانسہرہ کے اساتذہ اور لوگوں کی ملکیت ہے نہ کہ کسی پرنسپل یا ملازم کی۔ آپ سے گزارش ہے کہ فوری طور پر پرنسپل صاحبہ گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج مانسہرہ کو بتایا جائے کہ 20 دن کے بچوں اور انکے ساتھ آئی ہو بوڑھی عورتوں کو کالج کے اندر ایک کمرہ دیا جائے تاکہ وہ آرام سے بیٹھ سکیں اور ٹیچرز اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو فیڈ بھی کروا سکیں
اگر 15، 20 دن کے بچوں کو مین روڈ پر اسی طرح بیٹھایا گیا تو ضلع مانسہرہ کی اساتذہ تنظیمیں اور مانسہرہ کی عوام کالج کے سامنے مین روڈ کو بند کرنے پر مجبور ہو گی شکریہ
منجانب گرینڈ ٹیچرز الائنس ضلع مانسہرہ و ورثاء ٹرینی ٹیچرز انڈکشن پروگرام مانسہرہ