مانسہرہ کے تھانہ لاری اڈہ کی حدود میں دن دیہاڑے دو افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔لاری اڈہ تھانہ میں علت نمبر 28 کے تحت درج ایف آئی میں مدعی مقدمہ مہتاب خان سکنہ لبڑ کوٹ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے حقیقی بھائی مہراب ولد آفتاب خان کو اسد سٹیل مل کے قریب تین نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور ملزمان فرار ہو گیے اس طرح تھانہ لاری اڈہ میں علت نمبر 29 کے تحت درج ایف آئی آر میں عدنان ولد افضل خان سکنہ اوگی حال نوگزی مانسہرہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا والد افضل خان جیو ہزارہ کراچی کوچ میں ڈرائیور تھا صبح ڈیوٹی پر موجود تھا کہ نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔تیسرے واقعہ میں تھانہ خاکی میں علت نمبر 11 کے تحت درج ایف آئی آر میں پھگوڑہ بٹگرام حال رستم آباد بھیرکنڈ کی رہائشی مہرین بی بی زوجہ عزیز الرحمان نے اپنے دیور سلیمان ولد خوشحال سکنہ حال کھبل اوگی نے پولیس کو بتایا کہ چح جنوری کی شام مغرب کے وقت وہ اپنے خاوند مقتول عزیز الرحمان اور بچوں کے ہمراہ موجود تھی کہ ایک نا معلوم شخص دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ کرکے خاوند عزیز الرحمان کو قتل اور مجھے زخمی کر دیا اور ہمارے شور شرابہ پر مکزم نے دوسرے کمرے میں گھس کرخود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ۔