Skip to content

مانسہرہ پولیس کی بروقت کاروائی، سوشل میڈیا پرصحابہ کرام کے خلاف گستاخانہ پوسٹ اپلوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

شیئر

شیئر

تفصیلات کے مطابق تھانہ پھلڑہ کے علاقے پڑھنہ سے ایک نذر حسین شاہ ولد منور حسین شاہ نےصحابہ کرام کے خلاف گستاخانہ پوسٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جسکی اطلاع ملنے پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پھلڑہ اور ایس ایچ او پھلڑہ کو فوری کاورائی کرنے کے سخت احکامات جاری کیے۔ جس پر پھلڑہ پولیس نے ملزم نذر حسین شاہ ولد منور حسین شاہ سکنہ پڑھنہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو پابند سلاسل کر دیاگیا۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور بذات خود تفتیش کی نگرانی کر رہے ہیں اور انکا کہنا تھا کہ علماء کرام ہمارا فخر ہیں ، تمام مکاتب فکر کےعلماء کرام ہمارا قیمتی اثاثہ اور ہمارے سروں کا تاج ہیں ۔ علماء کرام کا قردار قابل تعریف ہے اور ڈی پی او مانسہرہ نے انہیں خراج تحسین پیش کی۔

اس معاملے میں انصاف کے تمام تر تقاضے پورے کیے جائینگے اور یہ ملعون جس حد تک مستخق ہوا اس حد تک سزا دلوائی جائےگی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں