ایبٹ آباد
خواتین کو معاشی طورپر بااختیار بنانے, ضلعی اور صوبائی سطح پر کاروبار کے فروغ اور درپیش مسائل کے حل کے لئے پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ کے لئے ایبٹ آباد میں سی جی پی اے نے سنٹر فار انٹرنیشنل پرائیویٹ انٹر پرائزکے تعاون سے وویمن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایبٹ آباد کے اشتراک سے انعقاد کیا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد تھے ۔اس موقع ضلعی انتظامیہ،ایف بی آر ،کیپرا ،پولیس افسران ،کامسیٹس یونیورسٹی کیمپس کے ڈائریکٹر،سیاسی شخصیات ،این جی اوز کے نمائندوں کے علاوہ مختلف کاروبار سے وابستہ خواتین نے کثیر تعداد میں شریک تھیں۔سیمینار میں خواتین کو کاروباری طور پر مستحکم کرنے کے لئے مختلف سفارشات پیش کی گئیں۔سیمینار میں ایبٹ آباد کی خواتین کو مصنوعات کی نمائش کے لئے سرکاری طور پر جگہ مختص کرنے پر بھی زور دیا گیا اور خیبر پختونخوا میں خواتین کو کاروبار رجسٹریشن کے لئے سہولت دینے کے قانون سازی کی کوشش کا بھی عزم کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان ،پراجیکٹ منیجر خلفان احمد خٹک ، ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسر ایبٹ آباد آمنہ شریف ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیحہ سحر ،وویمن اینڈ چیمبر آف کامرس کی بانی ڈائریکٹر صائمہ رضوان شاہ،سمیڈا کے صوبائی چیف راشد آمین ،ڈائریکٹر کامسیٹس ایبٹ آباد کیمپس سید امتیاز علی شاہ ،سابق رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار ،ایس ایس پی اشتیاق خان ،کیپرا کے ریجنل کلیکٹر ہزارہ عباس خان ،ایبٹ آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر محمد عابد ،فافن کے چیئرپرسن مختار جاوید ،ٹی ڈیپ کی اظہرہ ،تحصیل چیئرمین لورہ افتخار عباسی اور دیگر نے خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تفصیلی گفتگو کی ۔سیمینار میں ایف بی آر میں رجسٹریشن کے لئے ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسر آمنہ شریف اور کیپرا کے ٹیکسز کے لئے ہزارہ کے کلیکٹر عباس خان نے ملٹی میڈیا بریفنگ دی۔سیمینار میں سمیڈا کے صوبائی چیف ارشد آمین نے خواتین کو کاروبار کے لئے گرانٹ حاصل کرنے اور حکومت کی جانب سے کاروبار کے فروغ کی نئی سکیموں پر آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ثناء اللہ خان نے خواتین کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کی اربن پالیسی 2030 اور وزیر اعلی اصلاحات ایجنڈا کے تحت سہولیات فراہمی کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی کاروبار کے فروغ کے لئے دوستانہ پالیسی ہے۔ایبٹ آباد کا ماحول خواتین کے پرامن سازگار ہے وویمن اینڈ چیمبر آف کامرس بالخصوص خواتین کے لئے سہولیات فراہمی میں خصوصی کردار ادا کرینگے۔انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ معاشرہ کو مثالی بنانے کے لئے خواتین کی ایک بطور ماں تربیت کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے ایبٹ آباد میں خواتین کے مینا بازار کے قیام کے لئے بھی خلوص نیت سے کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔