Skip to content

مانسہرہ چمہوڑا میں اندھے قتل کا سراغ مل گیا،پولیس نے جرید کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا

شیئر

شیئر

مانسہرہ پولیس کی کامیاب کاروائی ، اندھے قتل کیس میں نامعلوم قاتل کو چند گھنٹوں کے اندر اندر آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود چمہوڑی میں 23/24 سالہ نعمان ولد کالا خان سکنہ جرید حال غازیکوٹ مانسہرہ کی لاش ملنے کی اطلاع موصول ہوئی ، جس پر DPO مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ڈی ایس پی سٹی سجاد خان کی زیر نگرانی سپیشل ٹیم تشکیل دیکر قاتل کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے سخت احکامات جاری کیئے۔

مقتول کے والد کی مدعیت میں نا معلوم ملزم / ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کا با قاعدہ آغاز کیا گیا جس میں سپیشل ٹیم نے ڈی ایس پی سٹی سجاد خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی ،انچارج ٹاؤن شپ پولیس چوکی، ڈی ایس بی ، کیو آر ایف ٹیم اور ٹیکنیکل برآنچ نے مل کر ضلع بھر میں ٹیکنیکل سپورٹ کے ساتھ سرچ آپریشنز کا سلسلہ شروع کیا اور تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنیکل بنیادوں پر چند گھنٹوں کے اندر اندر واقع میں ملوث ملزم فیضان ولد محمد رفیق سکنہ جرید کو گرفتار کرلیا۔
ملزم سے موقع پر آلہ قتل 30 بور پستول بھی برآمد ،وجہ عداوت رشتہ کا تنازعہ، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں