خیبرپختونخواہ پولیس ویب پورٹل اور موبائل ایپ کی مدد سے عوام دوست پولیس کو فروغ دے رہی ہے، طاہر ایوب خان
پولیس، ضلعی انتظامیہ و دیگر سٹیک ہولڈرز کمیٹیاں ٹریفک مسائل حل کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کی 36th سینئر مینجمنٹ کورس میں شریک افسران کیساتھ بات چیت
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر تربیت 36th سینئر مینجمنٹ کورس میں شریک افسران کے DSمحمد عمران کی سربراہی میں ڈی آئی جی ہزارہ کے دفتر آمد۔تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر تربیت افسران نےDSمحمد عمران کی سربراہی میں ڈی آئی جی ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان سے انکے دفتر میں ملاقات کی ہزارہ میں لائ اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال اور ہزارہ میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس اور چائنیز و دیگر غیر ملکی ورکرز اور سیاحوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا بعد ازاں ہزارہ پولیس کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، جرائم کی روک تھام، پولیس کو درپیش چیلنجزو دیگر امور کے حوالے سے معلوماتی ڈاکومنٹری دیکھائی گئی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے شرکائ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسے ویب پورٹل اور موبائل ایپ لانچ کیئے ہیں جن کی مدد سے لوگوں کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور پولیس کے تعاون کو یقینی بناتے ہوئے عوام دوست پولیس کو فروغ دے رہی ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے قیام سے حساس مقامات کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کیساتھ کسی بھی حادثہ رونما ہونے کی صورت میں ریسکیو کرنے میں مدد حاصل ہورہی ہے۔ ہزارہ میں جاری پراجیکٹس اور غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے اور کسی بھی ملک دشمن عناصر کو اسکے مزموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گے۔ ہزارہ میں ٹریفک مسائل ایک بڑا چیلنج ہے جس کے حل کیلئے ضلعی سطح پر پولیس، ضلعی انتظامیہ و دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے جو مل بیٹھ کر ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے جس سے ٹریفک روانی میں عوام کو خاترخواہ بہتری نظر آرہی ہے۔ میٹنگ کے اختتام پرکوآرڈینیٹراعجاز احمد باجوہ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کی جانب سے ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کو شیلڈ پیش کی جبکہ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے ہزارہ پولیس کی جانب سے ڈی ایس محمد عمران کو شیلڈ دی۔