Skip to content

بلوچستان محتسب کے ڈائریکٹر جنرل سید منور شاہ نے ایبٹ آباد میں صوبائی محتسب سیکرٹریٹ کے ریجنل آفس کا دورہ کیا۔

شیئر

شیئر

پشاور

اس موقع پر ڈپٹی رجسٹرار محمد عثمان اکرم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے موقع پر دونوں افسران نے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور صوبائی محتسب کی کارکردگی کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت ہوئی ۔ گڈ گورننس، شفافیت اور احتساب کو فروغ دینے میں محتسب کے کردار کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل سید منور شاہ بلوچستان محتسب کا دورہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں محتسب اداروں کے درمیان مضبوط شراکت داری کی جانب ایک اہم قدم تھا، جس سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے شہریوں کو فائدہ پہنچے گااور شہریوں کے مسائل بر وقت حل ہو سکیں گے

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں